Great Urdu Naat Manshoore Kainaat he Khutba Huzoor ka Awaz Qari Hafiz Muhammad Asif Dubai and Kalam SultaneNaat Riaz Hussain Chaudhry کلام: سلطان نعت ریاض حسین چودھری آواز: قاری حافظ محمد آصف منشورِ کائنات ہے خطبہ حضورؐ کا ابرِ کرم کہاں نہیں برسا حضورؐ کا احمد، خدا نے نام ہے رکھا حضورؐ کا تا حشر ہوتے رہنا ہے چرچا حضورؐ کا حاجت روا خدا ہے مگر چاہتا ہے وہ باندھو دعا کے سر پہ عمامہ حضورؐ کا جو کچھ بھی ہے وہ ہے مرے آقا حضورؐ کا ارض و سما تمام ہیں صدقہ حضورؐ کا پہلے میں کس مقام پہ جا کر کروں سلام مکّہ حضورؐ کا ہے، مدینہ حضورؐ کا نقشِ قدم فلک نے بھی چومے ہیں آپؐ کے تاروں بھرا زمیں پہ ہے رستا حضورؐ کا اُنؐ کے درِ عطا پہ عطا کی ہیں بارشیں کاسہ بھرے گا آج بھی منگتا حضورؐ کا کشتی مرے وجود کی جب ڈوبنے لگی آیا ہے میرے کام وسیلہ حضورؐ کا گھبرا نہ اپنے جرمِ ضعیفی سے ہمسفر! ہے عفو و درگزر ہی مصّلیٰ حضورؐ کا خیمے تنے رہیں گے کرم کی بہار کے تا حشر بٹتا رہتا ہے باڑا حضورؐ کا ہونٹوں کو اس لئے ہے ملا گل کا پیرہن ہونٹوں نے اسمِ پاک ہے چوما حضورؐ کا میری نئی صدی پہ ہی موقوف کیا، ریاضؔ محشر کے بعد بھی ہے سویرا حضورؐ کا #Manshoor #Manshoorekainaat #Khutba #KhutbaHuzoorka #QariAsif #QariAsifDubai #QariHafizMuhammadAsif #SultaneNaat #RiazHussainChaudhry